کورونا وائرس: ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی
اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار53 ہو گئی جب کہ88 ہزار متاثر ہیں۔ جنوبی کوریا میں خطرناک وائرس کے مزید 500 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 2012 ہو گئی ہے جب کہ 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران میں وائرس سے 11 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 54 تک پہنچ گئی۔ فرانس میں 130 متاثر جبکہ جبکہ پورے برطانیہ میں 1 ہزار 694 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ نیویارک میں بھی مہلک وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔