خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ طورپر واپسی کا عمل آج پھر شروع ہوا
خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کی افغانستان رضا کارانہ طورپر واپسی کا عمل آج (پیر) پھر شروع ہوا اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے ترجمان نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ جو افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جانے کے خواہاں ہیں ان کے اندراج کیلئے ضلع نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں واپسی مرکز دوبارہ کھول دیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کا پناہ گزینوں کا ادارہ ہرافغان مہاجرخاندان کو دو سوڈالر فراہم کررہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں چوبیس لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں جن میں سے دس لاکھ رجسٹرڈ جبکہ چودہ لاکھ غیررجسٹرڈ ہیں