افغان طالبان اورامریکہ کےدرمیان امن مذاکرات کیلئےپاکستان نےاہم کرداراداکیاچینی ماہر
چین کے سیاسی سائنس کے ماہرچینگ شی زانگ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کیلئے پاکستان نے اہم کرداراداکیا ۔ چائنہ اکنامک نیٹ میں شائع اپنے ایک مضمون میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمسایہ ملک کی حیثیت سے افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل میں کلیدی کردارادا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ افغان جنگ سے جنوبی ایشیاء خصوصاً پاکستان میں امن، استحکام اور سماجی واقتصادی ترقی کو شدید نقصان پہنچا ۔