یمن میں بچھائی گئی5 ہزار سے زائد بارودی سرنگیں ناکارہ
یمن میں ہزاروں بارودی سرنگوں کو سعودی عرب کے کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والی کمیٹی نے فروری کے دوران ناکارہ بنائی جانے والی بارودی سرنگوں کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’یمن کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 5677 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئی ہیں‘۔ ناکارہ بنائی گئی بارودی سرنگوں میں سے 355 فوجی ٹینکوں کو نشانہ بنانے والی تھیں۔ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے انسانی بنیادوں پر یمن کو حوثی ملیشیا کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے ماہرین کی کمیٹی قائم کر رکھی ہے۔کمیٹی نے کہا ہے کہ ’ہم نے اب تک ایک لاکھ 45 ہزار 464 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی ہیں‘کمیٹی نے کہا ہے کہ عام افراد کو نشانہ بنانے کے لیے حوثی باغیوں نے پبلک مقامات کے علاوہ ا سکولوں کے سامنے بھی بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں اور انہیں چھپانے کے لیے بھی بڑے جتن کئے ہیں۔کمیٹی نے بتایا ہے کہ ان بارودی سرنگوں کا شکارزیدہ تر بچے، بوڑھے اور خواتین ہوئی ہیں‘۔