میانمار:فوج کی فائرنگ سے 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق،درجنوں زخمی
میانمار کی شمال مغربی ریاست راکھائن میں فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے کم از کم 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون ساز اور مقامی افراد کا کہنا تھا کہ مراک یو قصبے میں فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکے سمیت 5 مسلمان جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں مقامی روہنگیا باشندے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں پر گولیوں کے نشانات تھے۔انہوں نے مزید کہا مقتولین کی آخری رسومات پیر کی شام ادا کی گئیں۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ہم غیر محفوظ ہیں اس لیے یہاں سے 'باہر نہیں نکل سکتے اور نہ ہی کہیں جا سکتے'۔انہوں نے بتایا کہ 'ہم صرف اپنے گاو¿ں میں ہی محفوظ ہیں، علاقائی رکن پارلیمنٹ تون تھر سین کا کہنا تھا کہ تصادم گزشتہ روز اس وقت شروع ہوا جب راکھائن میں بدھسٹ کے شر پسندوں پر مشتمل جنگجوو¿ں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔قانون ساز نے مزید کہا کہ جواب میں فوجیوں نے شورش زدہ علاقے کے دو دیہاتوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی اس ضمن میں ریاست راکھائن کی خودمختاری کے خواہاں عسکریت پسندوں کے ترجمان کھین تھو کھا نے فوجی دعوے کو مسترد کردیا۔انہوں نے شہریوںکی ہلاکتوں کا ذمہ دار ریاستی فوج کو ٹھہرایا۔خیال رہے کہ 2018 میں راکھائن میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد 7 لاکھ 20 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔میانمار کی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں روہنگیا مسلمانوں نے جان بچا کر بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کی تھی، جہاں ان کی حالت غذائی قلت کے باعث ابتر ہوگئی تھی جس کے بعد اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے میانمار میں نسل کشی میں ملوث اعلیٰ فوجی حکام کے خلاف مقدمات قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم میانمار کی حکومت نے اس مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے اور انہیں ظلم و ستم سے بچانے کے ساتھ ساتھ روہنگیا کے خلاف ہونے والے مبینہ جرائم کے ثبوت اکٹھے کرنے کا حکم دیا تھا۔مسلم اکثریت آبادی کے حامل ملک گیمبیا نے اقوام متحدہ میں ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کے فورم عالمی عدالت انصاف میں 2018 میں انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میانمار پر 1948کے کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میانمار میں نسل کشی کر رہا ہے