ایرانی سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی کورونا وائرس سے جاں بحق
ایران کے سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی اور انکی مشاورتی کونسل کے رکن 71 سالہ محمد میر محمدی کورونا وائرس سے بیمار پڑنے کے بعدانتقال کر گئے۔ایران کے سرکاری ریڈیو کے مطابق وہ ریاست کی قیادت کو متاثر کرنے والے اس وائرس سے متاثرہ پہلے اعلیٰ عہدیدار تھے جو انتقال کرگئے۔71 سالہ محمد میر محمدی تہران کے ہسپتال میں فوت ہوئے۔ایران میں پھیلے کورونا وائرس کو روکنے کی کوشش میں ایران نے وزارت خارجہ کی پہلی آن لائن بریفنگ بھی دی۔عالمی سطح پر وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی۔غیر ملکی خبر رساں اداروںکی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے شہر سیئٹل میں سامنے آیا جسے وہاں کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیانیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ وائرس سے کے لیے مسافروں کی اسکریننگ کا آغاز کریں اور حفاظتی ماسکس کی پیداوار بڑھائیں گے۔۔چین میں مزید افراد کے ہلاک ہونے کے بعد نئے کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔وائرس سے اب تک عالمی سطح پر 88 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 60 ممالک تک یہ وائرس پھیل چکا ہے۔چین کے علاوہ وائرس سے سب زیادہ متاثر ہونے والے جنوبی کوریا میں گزشتہ روز 500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔