وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بلوچ کلچر ڈ ے پربلوچ بھائیوں کو مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بلوچ کلچر ڈ ے پربلوچ بھائیوں کو مبارکباد بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے۔ پنجاب میں بھی بلوچ کلچر ڈے بھر پور طریقے سے منا یا جا رہاہے۔بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے۔ پنجاب میں بلوچ کلچر ڈے منا کر بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروی ہوئی ہیں۔ پاکستان کے دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ کلچر میں بھی محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں۔بلوچستان کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے اور بلوچستان تہذیب و تمدن کا مسکن رہا ہے۔ میرا اپنا قبیلہ بلوچستان میں بھی آباد ہے۔ بلوچ کلچر ڈے کی طرح دیگر ثقافتوں کے دن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے۔