رینالہ خورد کے قریب خوفناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

قومی شاہراہ پر پل جوڑیاں کے قریب کار اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم کے باعث کار میں سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد اور اوکاڑہ کی دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیو نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال پہنچا دیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعشوں کو بھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت سرور ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ ، یونس اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ چاروں مسافر دیپال پور سے واپس لاہور جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔