پاک چین سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کی تقریبات کا سلسلہ آج سے شروع ہورہا ہے
پاکستان اورچین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کی تقریبات کا سلسلہ آج (منگل) سے شروع ہورہاہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان21مئی1951ءکو قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کے سلسلے میں آج اسلام آباد اوربیجنگ میں ایک آ ن لائن تقریب منعقد کی جائے گی۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اورچین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیرخارجہ Wang Yiاپنے اپنے ملک کی طرف سے تقریب کی صدارت کریں گے۔دونوں ممالک اس تاریخی سنگ میل کی یادمیں بھرپوراندازمیں تقریبات کاسلسلہ پورا سال جاری رکھیں گے۔