اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیاہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ گزشتہ روز کھیلا جانا تھا مگر اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسے ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے فواد احمد اور فل سالٹ کی جگہ ٹیم میں موسیٰ خان اور روحیل نذیر کو شامل کیا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عثمان شنواری کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔