پی ایس ایل 6 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف
کراچی: پی ایس ایل 6 کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔پی ایس ایل 6 کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا، کپتان سرفراز احمد نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی 54 رنز کی اننگز میں 4 چھکے اور تین چوکے شامل تھے، سرفراز نے افتخار احمد کے ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگائے۔اوپنر سیم ایوب ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، کیمرن ڈیلپورٹ کو ایک رن پر فہیم اشرف نے پویلین کی راہ دکھائی، فاف ڈوپلیسی 17 رنز بناسکے۔اعظم خان 4 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، بین کٹنگ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی زاہد محمود 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد نواز نے 31 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔