کل حق سچ کی فتح اور پی ڈی ایم کی رسوائی تاریخ کا حصہ بنے گی: فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کل سینیٹ انتخابات میں حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔ پی ڈی ایم کو تاریخی رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔لاہور میں چیف کمشنر محبوب قادر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی سیسہ پلائی دیوار کی طرح حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایم کیو ایم کو جھانسہ دینے کی کوشش کی گئی مگر ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ق لیگ نے پاکستان کے لیے عمران خان کا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پہلے دن سے ہی غیر جانب دار تھی مگر یہ غیر جانب داری شاہی خاندان کو پسند نہ آئی ۔ کل حق سچ کی فتح اور پی ڈی ایم کی رسوائی تاریخ کا حصہ بنے گی ۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سینیٹ انتخابات کے لیے سپریم کورٹ نے بال الیکشن کمیشن کے کورٹ میں پھینک دی ہے ۔الیکشن کمیشن کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن کمیشن ایک مشن ہے۔ جس نے قلیل وقت میں اعلی مقاصد کے لیے کوشش کی ۔