ریاست کا پیسا رشوت کے طور پر عمران خان استعمال کررہے ہیں : بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ اوپن بیلٹ ہو، سیکرٹ بیلٹ ہو یا دھند ہو، تیاری مکمل ہے سب کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔اسلام آباد میں میڈيا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ حکومت کوئی عوامی مسئلہ حل نہیں کر رہی، مبارک باد دینا چاہتا ہوں پی ڈی ایم جیت چکی ہے۔بلاول کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر یہ غلط تاثر دینےکی کوشش کی جارہی ہےکہ پیسہ استعمال کیا جارہاہے ، یہ اپوزيشن کی کردار کشی ہورہی ہے، دراصل پیسہ تو حکومت استعمال کررہی ہے جو اپنے اراکین کو فنڈز جاری کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کا پیسہ رشوت کے طور پر عمران خان استعمال کررہے ہیں، عمران خان کی کرپٹ کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد جمہوریت کو بحال کرنا ہے، ہم آج رات جلدی سوئیں گے صبح جلدی اٹھیں گے اور ووٹ ڈالیں گے۔