ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت نے آسمان کو چھو لیا، پاکستانی تاریخ میں بہت بڑے اضافے کی بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد پاکستانی روپے کی قدرمزید کم ہوگئی ۔ انٹربینک میں ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 285 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے 100 انڈیکس کی 40 ہزار 670 پر ٹریڈنگ جاری ہے۔دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ای سی سی نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی صارفین پر3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی ہے، آئندہ مالی سال کے دوران سرچارج کی مد میں 335 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔اس قبل ہی حکام وزارت خزانہ نے تمام پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہی 50 روپے فی لیٹر تک لیوی بھی عائد کردی تھی۔