یہ3ججوں کانہیں ساری سپریم کورٹ اورپاکستان کی عزت وقارکامسئلہ ہے۔شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آسیب زدہ سائے ملک میں چھاجانے کا خطرہ ہے ،پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑگئی ، یہ3ججوں کانہیں ساری سپریم کورٹ اورپاکستان کی عزت وقارکامسئلہ ہے جسے سارے جمہوریت دشمن ڈاکودائو پرلگاناچاہتے ہیں ،جن2قابل احترام ججوں نے کیس سناہی نہیں انکوفیصلے میں کیسے د ھکیلا جاسکتاہے،اس پر سب جج متفق ہیں کہ90دن میں الیکشن ہوںگے اورالیکشن کمیشن اس کو یقینی بنائیگا،نگران حکومت90دن کیلئے ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی50فیصدبڑھ گئی اورڈالربھی275روپے کاہوگیا، جمعہ کو3بجے لال حویلی پریس کانفرنس کروں گا۔آسیب زدہ سائے ملک میں چھاجانے کا خطرہ ہے،پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑگئی ،فضل الرحمان کافرنٹ مین خیبر پختونخواکاگورنرکے پی کے کی سیاست کے لئے صدرکے پاس کیاپیغام لایاوہ جلدٹوئٹ کروں گااہم خبرکے لئے عوام میرے ٹوئٹرکو30اپریل تک فالوکریں۔
یہ3ججوں کانہیں ساری سپریم کورٹ اورپاکستان کی عزت وقارکامسئلہ ہےجسےسارےجمہوریت دشمن ڈاکوداؤپرلگاناچاہتےہیں جن2قابل احترام ججوں نےکیس سناہی نہیں اُنکوفیصلےمیں کیسے دکھیلا جاسکتاہےاس پر سب جج متفق ہیں کہ90دن میں الیکشن ہوں گےاورالیکشن کمیشن اس کو یقینی بنائےگانگران حکومت90دن کےلیےہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 2, 2023