ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں دوسرا تاریخی اضافہ

Mar 02, 2023 | 18:02

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں دوسرا تاریخی اضافہ ہو گیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں تقریبا 19 روپے کا اضافہ ہوا۔انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔جمعرات کو جب مارکیٹ میں کاروبارکا آغازہوا تو ڈالر کی قدرمیں تیزی دیکھی گئی۔ کرنسی مارکیٹ ڈیلروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی امپورٹ ڈیمانڈ میں تو کوئی نمایاں اضافہ دیکھا گیا تاہم آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے افواہ سازی کی بنیاد پر خبروں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دن کے وسط تک انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قدر 285 روپے تک پہنچ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت لگ بھگ 290 روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی .بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 1.73 فیصد کمی ہوئی تھی اور ڈالر 266.11 روپے کا ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں