فلور ملز ایسوسی ایشن کا غیرمعینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان
فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما چوہدری یوسف کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کے بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی گزشتہ رات کراچی، نوابشاہ میں چھ فلور ملز کو ناجائز سیل کیا گیا، ہمیں سستی معیاری گندم دی جائے اور سیل کی گئی فلور ملز کو کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو سندھ بھر میں فلور ملز بند رہیں گی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرکاری گندم غیر معیاری ہے نہیں خریدیں گے معیاری گندم ملے تو ہم کراچی میں آٹا سستا فراہم کریں گے۔ چوہدری یوسف نے کہا کہ پورے سندھ میں جنوری میں آٹا 95 روپے کلو میں فروخت کیا تھا لیکن حکومت فلور ملز کو کوٹے سے بہت کم مقدار میں گندم دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی گندم 120 روپے فی کلو مارکیٹ میں مل رہی ہے جبکہ 10 ماچ تک کوٹہ ختم ہوجائے گا۔ چوہدری یوسف نے کہا کہ حکومتوں نے فلور ملز کا بیڑا غرق کردیا ہے اگر گندم کی کراچی آمد پر پابندی لگائی تو پھر آٹا مزید مہنگا ہوگا، گندم کی نقل و حرکت میں پابندی نہ لگائی تو آٹا سستا فراہم کریں گے۔