محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز دے ڈالی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ بھر میں پیپلز بس سروس کے روٹس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے تجویز پیش کی کہ پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ کیا جائے کیونکہ تیل سمیت اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، جسے وزیراعلیٰ سندھ سمیت سندھ کابینہ کے بیشتر ارکان نے مسترد کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز بس پروجیکٹ عوامی منصوبہ ہے بھرپور پذیرائی ملی ہے، سندھ کابینہ نے کرایوں میں نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں سندھ کابینہ نے مزید پیپلز بسوں کی خریداری کے لئے رقم کی منظوری دی اور پونے دو ارب کی گرانٹ منظور کرلی۔