لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ 17 رنز سے جیت لیا۔ 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے یاسر خان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ول سمیڈ 32، محمد حفیظ 2 اور افتخار احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، مارٹن گپٹل 15، اوڈین اسمتھ 11 اور محمد نواز صرف 4 رنز بنا سکے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ویزا ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔