سوات میں پولیس نے کارروائی کرکے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق سوات کے علاقہ تھانہ بنڑ کی حدود شنگولئی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سوات میں دو ہزار نو کے دوران لوٹ مار میں ملوث رہا ہے۔ خضدار کے علاقے وڈھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور راکٹ لانچر برآمد کرلئے گئے۔ دنیا پور میں پولیس،ایلیٹ فورس اورحساس اداروں نے ممتازآباد میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران تیس سےزائد گھروں کی تلاشی لی اور ستاون افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔