راسٹن چیزکی شاندار بیٹنگ، پاکستان کے خلاف کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز راسٹن چیز نے پاکستان کے خلاف کیریئر کی دوسری ٹیسٹ سنچری داغ دی۔ بارباڈوس میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں روسٹن چیز نے اپنی ٹیم کی طرف سے کھیلی گئی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کی اور کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی۔ انہوں نے 17 چوکوں کی مدد سے 131 رنز بنائے۔ ان کو 131 کے انفرادی سکور پر محمد عامر نے یونس خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔