پاکستان تحریک انصاف نے نیوز لیکس کے معاملے پرپارلیمان سے رجوع کرلیا
تحریک انصاف نے نیوز لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں قراداد جمع کرادی ہے۔۔۔مراد سعید کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے وزارت داخلہ کو نیوز لیکس کی رپورٹ فوری ایوان کے روبرو پیش کرنے کا پابند بنایا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان بالادست ہے تاہم حکومتی رویے اور طرز عمل سے پارلیمان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ قومی سلامتی سمیت ہر اہم معاملے پر پارلیمان کو فوقیت دینا ہوگی۔