پاک فوج نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر ڈالے
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہفتہ وار رابطہ ہوا،، اس موقع پر پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارت کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو مسترد کر دیا ، جبکہ واضح طور پر بتایا گیا کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی نہ ہی پاک فوج نے سرحد پار کی، پاک فوج نے کسی بھارتی فوج کی لاش کی بےحرمتی نہیں کی ، پاکستانی ڈی جی ایم او نے بتایا کہ پاک فوج انتہائی پیشہ ور ادارہ ہے، اور ضوابط کے اعلیٰ معیار پر کاربند ہے،، الزامات مقبوضہ کشمیر میں حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پاک فوج نے بھارت نے ثبوت بھی مانگ لیے ، جبکہ یہ بھی مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج اندرونی سطح پر بھی معاملے کی تحقیقات کرائے ، پاکستانی ڈی جی ایم او نے زور دیا کہ پاک فوج خطے میں امن کیلئے پوری طرح پرعزم ہے، تاہم کسی بھی جارحیت اور دخل اندازی کا جواب پوری طرح دینے کا حق رکھتی ہے، اس موقع پر پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارت کی جانب سے بار بار سرحد پر اشتعال انگیزی اور سول آبادی کو نشانہ بنانے پر بھی بات چیت کی ،، جبکہ دو ٹوک موقف اختیار کیا گیا کہ سرحد پر اشتعال انگیزی کا اسی زبان میں جواب دیا جائیگا،،اس سے قبل گزشتہ رات راولا کوٹ پونچ سیکٹرمیں مقامی کمانڈر کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا تھا ،، اس دوران بھارت کو واضح کر دیا گیا کہ پاکستان کیطرف سےسیز فائرلائن کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، بھارتی میڈیا پاکستان پر غیر ضروری الزام لگا رہاہے،پاکستان کنٹرول لائن پر پُرامن ماحول کے لیے پُرعزم ہے، بھارت کی جانب سے بھی یہی توقع کی جاتی ہے ، پاکستانی کمانڈر نے بھارتی ہم منصب کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے دانشمندی کے اظہار کی امید ہے ،ایسا اقدام نہیں کیا جائیگا جس سے امن کی فضا خراب ہو،