مریم نواز نے پاناما کو ردی کے ٹکڑے سے تشبیہ دیتے ہوئے پاکستان کیخلاف سازش قرار دیا
پاناما کیس پر عدالت کا فیصلہ آ گیا۔۔ لیکن سوشل میڈیا پر ابھی بھی جنگ جاری ہے۔۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاناما ردی کا ایک ٹکڑا ہے۔۔ جسے دنیا بھر نے مسترد کر دیا ہے۔۔ اس کیس کو بنیاد بنا کر نواز شریف کو نیچا دکھانے والے منہ کی کھائیں گے۔۔ مریم کے اس ٹویٹ پر ردعمل میں کسی نے حمایت کی تو کوئی مخالفت میں بولا۔۔ مریم نواز نے لوگوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات پر کہا کہ پاناما میں شامل دستاویزات کا کرپشن سے کوئی تعلق نہیں۔۔ آئی سی آئی جے کا اپنا بیان ہے کہ جن لوگوں کا نام دستاویزات میں شامل ہے ضروری نہیں کہ انہوں نے کرپشن یا غیر قانونی طریقہ اختیار کیا ہو۔ مریم نواز نے پاناما سکینڈل کو پاکستان کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے بنیاد بنا کر نواز شریف کی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ ناکام رہے۔۔ بدقسمتی سے کچھ پاکستانی صحافی بھی اس سازش کا حصہ رہے۔۔ انہوں ںے ایسے افراد کو شیطانی دماغ رکھنے والے افراد سے تشبیہ دی۔۔ تحریک انصاف پر تنقید کرتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ اگلے انتخابات میں اپنی بری کارکردگی کے جواز میں پاناما پیپرز پیش نہیں کر سکتے۔۔ کیونکہ عوام اب سمجھدار ہو گئے ہیں