پیرس میں مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے مزدوروں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی یوم مئی مزدور ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں پیرس کے لاہور ریسٹورنٹ میں چوہدری فرانس کمپنی کے ڈائریکٹر آصف چوہدری نے تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ان کے ورکرز سمیت سیاسی و سماجی اور صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب سے میزبان آصف چوہدری مہمان خصوصی ابرار کیانی ، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ایڈوائزر صاحبزادہ عتیق الرحمن ، تحریک انصاف فرانس کے شیخ نعمت اللہ ، پیپلز پارٹی کے قاری فاروق ، سینئر صحافی نتاشا خالد بشیر ، رضا چوہدری ، نیناں خان اور شبانہ چوہدری نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں مزدوروں کے استحصال اور حقوق بارے تفصیلی روشنی ڈالی اور بیرون ملک پاکستانیوں کی محنت کو بھی سراہا ۔ اس موقع پر آصف چوہدری کی طرف سے کیک بھی کاٹا گیا