لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد موسم خوشگوار
ملک بھرمیں دن بھر سورج آگ برسا رہا ہے، درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا تاہم رات گئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا، دوسری جانب سندھ کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں انچاس،شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو اور روہڑی میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تربت میں چھیالیس اور ملتان میں پارہ پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے سندھ میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔