افریقی ملک نائیجیریا میں مسجد میں دوخودکش دھماکوں میں ساٹھ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے موبی کی مسجد میں ہونے والے دو خود کش حملوں میں 60 افراد جاں بحق ہو گئے،، نائیجیرین پولیس کے مطابق ان خود کش حملوں میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے،، نائیجیریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے خود کو مسجد میں دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑایا جب کہ دوسرے حملہ آور نے مسجد سے کچھ ہی فاصلے پر خود کش دھماکا کیا،، جہاں نماز ظہر کے بعد دھماکے کیے گئے ،، نائیجیرین حکام نے حملوں میں 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،، خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی موبی میں ایک مسجد میں خود کش دھماکے میں 50 افراد جاں بحق ہو گئے تھے،، نائیجیریا کا شمال مشرقی علاقہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا مرکز سمجھا جاتا ہے ،،