ق ڈار کے خلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کی سماعت میںاستغاثہ کے گواہ شیر دل خان کا بیان قلمبند کرلیا گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت می اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ تینوں نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ شیر دل خان کا بیان قلمبند کیا گیا۔ گواہ شیر دل خان نے بتایا کہ وہ آج کل ڈی جی فنانس ہے۔ اسے نیب لاہور نے سمن کیا۔ بائیس اگست کو نیب لاہور میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوا۔ نیب نے اسحاق ڈار کے تنخواہ اور الاونسز سے متعلق ریکارڈ طلب کیا۔ انیس سو ترانوے سے انیس سو چھیانوے تک جب اسحاق ڈار ایم این اے تھے کا ریکارڈ پیش کیا۔ ایک کورنگ لیٹر کے ساتھ ریکارڈ نیب کو پیش کیا۔ نیب نے دستاویزات وصول کرکے مجھ سے ایک میموپر دستخط لیے۔ اسحاق ڈارکو چا سال میں تنخواہ، الاؤنسز کی مد میں سات لاکھ چھبیس ہزار چھ سو چالیس روپے ادا کیے گئے۔
استغاثہ کے گواہ شیر دل خان کا بیان قلمبند اور جرح مکمل کرلی گئی۔ گواہ محمد عظیم پر جرح نہ ہو سکی۔ کیس کی مزید سماعت نو مئی تک ملتوی کردی گئی۔