سعودی عرب میں پہلی بار 25 سرکاری سکولوں کی نجکاری

سعودی عرب میں پہلی بار 25 سرکاری سکولوں کی نجکاری کا اعلان ۔عرب میڈیا ذرا ئع کے مطا بق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے تاکہ وہ انہیں چلائیں۔اس منصوبے کا مقصد سنہ 2020 تک گیارہ ارب ڈالر اکٹھے کرنا ہے۔اس منصوبے میں صحت، رہائش، نقل و حمل اور دیگر شعبے بھی شامل ہیں۔یہ بات پہلے سے متوقع تھی کہ سعودی حکومت کے نجکاری منصوبے میں سکولوں کا نمبر سب سے پہلا ہو گا۔اس سے ریاست کے خزانے پر آنے والا وہ دباو¿ کم ہو گا جو تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متاثر ہوا ہے۔سعودی عرب کے نئے فرماروا سعودی معیشت کو تبدیل کر کے اس کا تیل پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آنے والے وقت میں سرکاری نوکریوں کی ضمانت نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں جاری اصلاحات میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت اور ملک میں دہائیوں بعد سینیما کھولے جانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ خواتین نے سٹیڈیم جا کر فٹ بال میچ اور ریسلنگ کے مقابلے بھی دیکھے۔