آلو بخارا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس مختلف بیماریوں کے علاج میں بھرپور مدد فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین
ماہرین غذائیت نے کہاہے کہ آلوبخارامیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر‘کینسر‘موٹاپے‘ عمل انہضام سمیت دیگر بیماریوں کے علاج میں بھرپورمدد فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہناہے کہ آلو بخارامختلف وٹامنز اور منرلزکاخزانہ ہے جس میں وٹامن اے‘ سی‘ کے‘ای‘ بی ون‘ بی ٹو‘ بی تھری ‘بی سکس کے علاوہ پوٹاشیم ‘ فلورائیڈ‘ فاسفورس‘ میگنیشیم‘آئرن‘ ف کیلشیم اورزنک جیسی معدنیات بھی شامل ہوتی ہیں جو انسانی جسم کےلئے ازحدمفیدہیں اورمختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔