نیب کا سورج سارے پاکستان میں چمک رہا ہے تا کہ کرپشن کے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیا جائے, چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،، اجلاس کو بتایا گیا کہ 11 اکتوبر 2017 کے بعد سے اب تک 226 افراد کو گرفتار کیا گیا،، 872 شکایات کی جانچ پڑتال، 403 انکوائریاں اور82 انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی،، 217 بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے گئے جن میں سے39 افراد کو قانون کے مطابق سزا ہوئی ،، چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سارے پاکستان میں چمک رہا ہے تا کہ کرپشن کے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیا جائے،، نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا،،جس نے بدعنوانی کی ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،، نیب کی پالیسی فیس نہیں بلکہ کیس کو دیکھنے کی ہے ،، انہوں نے کہا کہ نیب کا ایجنڈا بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقوم قومی خزانے میں جمع کروانا ہے،، انہوں نے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ وہ شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں ۔۔۔