سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیرکے کیس میں واٹر پالیسی ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت کی،دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل واٹرپالیسی بن گئی ہے،،درخواست گزارنے کہا کہ کالا باغ ڈیم پالیسی بھی 1984 سے سن رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ صبح کہا تھا کہ پانی کے لیے کام نہ کرنے والے ملک کے دوست نہیں ہوں گے،درخواست گزارنے کہا کہ پالیسی معاملات ساری عمر چلتے رہیں گے،عدالت نے واٹر پالیسی ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کالا باغ ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی