فاٹا میں مسلح افواج کی قربانیوں سے امن قائم ہوا، سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے، وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی

قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ،، فاٹا اصلاحات کی تمام جماعتوں نے حمایت کی ہے، اس پر جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے گا،، ہماری خواہش ہے کہ اسی اسمبلی کی مدت میں ریفارمز کو مکمل کرلیا جائے،، انہوں نے کہا کہ فاٹا میں رواں سال اکتوبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے، اس سلسلے میں تمام پارلیمانی رہنماو ¿ں کو اعتماد میں لیا جائے گا، فاٹا کے عوام کی امنگوں کے مطابق پارلیمنٹ اپنا کردارادا کرے گی،، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ،، فاٹا میں مسلح افواج کی قربانیوں سے امن قائم ہوا، سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے،، فاٹا میں دیگر صوبوں کی طرح ترقی چاہتے ہیں، یہ کسی ایک جماعت کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ ختم کردیا گیا ہے،، اگلے 10 سالوں کے دوران فاٹا کو ایک ہزار ارب روپے دیے جائیں گے