تحریک انصاف نے پشاوراور مردان کے دکھی عوام کے لیے کیا کیا, آصف زرداری واسکٹ پہن کرلیکچردیتے ہیں, شہبازشریف
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرڈیپارٹمنٹ میں بی ایس ایل تھری لیب کا افتتاح کردیا،،جدید ترین لیب کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس لیب میں ایڈز،ہیپاٹائیٹس، ٹی بی اوردیگرخطرناک امراض کے ٹیسٹ ہوسکیں گے،دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے یہ پنجاب حکومت کا یہ اہم اقدام ہے,سیاسی مخالفین پرتنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے اپنے صوبے میں عوام کو دکھ پہنچایا،،جلسے کرنے والوں نے پشاوراور مردان کے دکھی عوام کے لیے کیا کیا؟انھوں نے کہا کہ نندی پوراورکچی کینال منصوبہ بغیر ٹینڈرکے دیا گیا،نیب کوکارروائی کرنی چائیے,وزیراعلیٰ شہبازشریف نے آصف زرداری کوبھی آڑے ہاتھوں لیا،بولے کہ آصف زرداری واسکٹ پہن کرلیکچر دیتے ہیں،ان کے نیب میں اربوں روپے کی کرپشن کے کیسزہیں،،غریب کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کوحساب دینا ہوگا،،آئندہ انتخابات میں مخالفین کومنہ کی کھانا پڑیں گی