قومی اسمبلی میں حکومتی وزرا کی جانب پی ٹی آئی خواتین کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پرمتفقہ قراردادمنظور
قومی اسمبلی کا پوسٹ بجٹ سیشن سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی صدارت میں ہوا توقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومتی وزرا کے خواتین سے متعلق بیانات کا تذکرہ چھیڑ دیا۔سپیکرایازصادق نے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین قابل احترام ہیں۔۔ماوں،بہنوں سے متعلق ایسی زبان قابل مذمت ہے۔شیریں مزاری نے ایوان میں مذمتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔۔اس موقع پرشیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا جس طرح خواتین کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہیں افسوسناک ہے۔خواجہ آصف نے جومیرے خلاف الفاظ استعمال کیے اس پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی۔عابد شیرعلی نے میرے بارے میں غلیظ ترین گفتگوکی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی اوردیگرجماعتوں کی خواتین اراکین پارلیمنٹ نے بھی بیانات کی مذمت کی