عمران خان کوئی شے نہیں ہے، ان کا عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں، ان کا زرداری سے بھی کوئی مقابلہ نہیں, سابق وزیر اعظم نواز شریف

صادق آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ،، عمران خان کوئی شے نہیں ہے،، ان کا عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں،، ان کا زرداری سے بھی کوئی مقابلہ نہیں بلکہ ان کا مقابلہ تو اس خلائی مخلوق کے ساتھ ہے جو نظر نہیں آتی ,
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ،، اغوا برائے تاوان کے واقعات کس نے ختم کرائے؟ کراچی میں امن کون لے کر آیا؟ پاکستان سے دہشت گردی کس نے ختم کی؟ اتنی بڑی خدمات پر نواز شریف کو فارغ کر دیا گیا،، اگلے 70 سال ایسے نہیں ہوں گے جیسے گزشتہ 70 سال گزرے ہیں,
سابق وزیر اعظم نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ،، پی ٹی آئی تو شے ہی کچھ نہیں،،یہ قوم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں،، انہیں کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا، کرکٹ کے زمانے میں نواز شریف کی خدمت کو بھول گئے،، شوکت خانم ہسپتال بنانے کے لیے ہماری خدمت کو بھلا دیا