افغانستان : دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید
افغانستان کے ٹھکانوں سے سرحد پار کرکے آنے والے ساٹھ سے ستر دہشت گردوں کے ایک گروہ میں سے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا گیا ان دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقےAlwara میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کی کوشش کرنے والے فوجیوں پر حملہ کیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے علاقے پر حملہ ناکام بنا دیا۔فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک علی ' لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ سمیت تین فوجیوں نے جام شہادت نوش کیاجبکہ سات فوجی زخمی ہوئے۔پاکستانی سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کی کارروائیاں روکنے کیلئے باڑ اور قلعے تعمیر کرکے سرحدی سیکورٹی مضبوط بنارہی ہیں ایسے وقت میں افغان سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کے پاکستان کی کوششوں میں تعاون اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکنے کے لئے سرحدی علاقے میں موثر کنٹرول کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی تمام رکاوٹوں کے باوجود پاکستان باڑ لگانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔