وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ سری لنکامنسوخ
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ سری لنکا منسوخ کر دیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ سری لنکا سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر منسوخ کیا گیا۔دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باعث شاہ محمود قریشی کے دورہ سری لنکا کے لئے سکیورٹی کلیئرنس نہیں مل سکی۔ دورہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ۔ سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سکیورٹی اداروں کی جانب سے دورے کے لئے کلیئرنس نہیں ملی۔ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کی حکومت کی دعوت پر دورہ کرنا تھا جسے منسوخ کر دیا گیا ۔