چین تھائی لینڈ مشترکہ بحری مشقیں ژن جیانگ میں شروع ہوگئیں
چین اور تھائی لینڈ کی بحریہ مشترکہ تربیتی مشقیں گزشتہ روز شروع ہوگئیں،مشقیں بلو کمانڈوں 2019کے کور نام سے شروع کی گئی ہیں۔تھائی لینڈ کی بحریہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیے بدھ کو جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈانگ کے ساحلی شہر ژینگ جیانگ کی بندرگاہ پر پہنچ گئی تھی۔تھائی لینڈ بحریہ کے پہنچنے پر چینی پیپلزلبریشن آرمی کی بحری سدرن تھیٹر کمانڈ نے ان کا استقبال کیا یہ مشقیں خشکی اور سمندر دونوں مقامات پر کی جائیں گی مشقوں کے دوران بحری دفاع فائر حملوں اور سمندر اور زمین پراترنے کے علاوہ سمندری ریسکیو کے مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔