افغانستان: لویہ جرگہ اختتام پذیر، فوری جنگ بندی کا مطالبہ
افغانستان میں ہونے والا لویہ جرگہ جمعرات کے روز ختم ہو گیا ہے۔ اس جرگے میں ملک بھر سے تین ہزار سے زائد مذہبی اور قبائلی رہنماں نے شرکت کی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ہونے والا لویہ جرگہ جمعرات کے روز ختم ہو گیا ہے۔ اس جرگے میں ملک بھر سے تین ہزار سے زائد مذہبی اور قبائلی رہنماں نے شرکت کی۔ یہ جرگہ افغانستان میں قیام امن کی راہ تلاش کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ طالبان نے اس جرگے میں شرکت نہیں کی تھی اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ اس جرگے میں لیے گئے فیصلوں کی تفصیل کل جمعے کے روز تک سامنے کی توقع ہے تاہم جرگے نے افغانستان میں جاری تشدد کے سلسلے کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔