اسرائیل کے جوہری پروگرام کو عالمی نظام کے تابع کیا جائے۔ سعودی عرب
سعودی عرب نے اسرائیل کے جوہری پروگرام کو عالمی نظام کے تابع لانے اور مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے سے متعلق کوششوں کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کا کہناہے کہ اسرائیل عالمی جوہری توانائی ایجنسی کےماتحت نہ ہونے والا مشرق وسطی کا واحد ملک ہے۔ دبئی میں عالمی کانفرنس کے دوران سعودی حکام کا کہنا تھا۔ صیہونی ریاست کے جوہری پروگرام کو بین الاقوامی قانون کے تابع لانے کےلیےسلامتی کونسل کی قراردادوں چار سو ستاسی اور چھ سو نواسی پرعمل ناگزیر ہو گیا ہے۔ مشرق وسطی کے خطے کو مہلک ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے اسرائیل کے جوہری پروگرام کو بین الاقوامی نگرانی میں لانا ضروری ہے۔جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا سے متعلق معاہدے پر نظر ثانی کے لئے منعقدہ تیسری کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب نے اسرائیل کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے لئے سعودی عرب کے نائب مستقل مندوب خالد بن محمد منزلاوی شریک ہوئے۔