ترک فضائیہ کی شمالی عراق پر بمباری،دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ
ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کاروائی کے دوران علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کےکے کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ ترک محکمہ دفاع نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ یہ کاروائی شمالی عراق کے علاقوں زاپ۔ قندیل اور آواشین باسیان میں کی ۔ ان کاروائیوں میں پی کےکے کے اسلحے کے گوداموں ،پناہ گاہوں اور دیگر ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے بعد ترک طیارے بحفاظت اپنے اڈے پر واپس آ گئے۔