ٹرمپ کو ایک اور ہزیمت کا سامنا، مرکزی بنک کا شرح سود کم کرنے سے انکار
امریکی مرکزی بینک(یو ایس فیڈرل ریزرو)نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شرح سود میں کمی لانے کے مطالبے کو رد کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف ای ڈی کے چیئرمین جیروم پاول کے بقول مرکزی بینک ایک غیر سیاسی ادارہ ہے۔ امریکا میں شرح سود جس پر کمرشل بینک قرضے حاصل کر سکتے ہیں، 2.25 فیصد سے 2.5 فیصد کے درمیان ہے۔ ٹرمپ نے حال ہی میں ایف ای ڈی پر تنقید کی تھی کہ وہ شرح سود میں اضافہ برقرار رکھ کر امریکی معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔