ن لیگ پارلیمانی اجلاس،رانا تنویر کو پی اے سی چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین اور پارلیمانی لیڈر تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے ایک جاری بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے موجودہ حالات میں پارٹی قائد محمد نواز شریف سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا، جس پر نواز شریف نے رانا تنویر حسین کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد شہباز شریف شروع سے ہی پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کے خواہاں نہیں تھیجبکہ انہوں نے متحدہ اپوزیشن اور پارلیمانی ایڈوئزری گروپ کے اصرار پر پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ قبول کیا تھا۔مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نون لیگی رہنما رانا تنویر حسین کو مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جگہ پی اے سی کا چیئرمین نامزد کیا گیا، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو مسلم لیگ (ن )کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا۔