وینزویلا: مظاہرین کیخلاف طاقت کاوحشیانہ استعمال نہ کیاجائے،اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے وینزویلاکے حکام کوخبردارکیاہے کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کاوحشیانہ استعمال نہ کیاجائے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے وینزویلاکے حزب اختلاف کے رہنما جوآن Guaido کی جانب سے فوج کو صدرنکولس مادوروکے خلاف کارروائی کرنے کے مطالبے کے بعدوینزویلاکے وزیرخارجہ جارجArreaza سے بھی بات چیت کی۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہاکہ عالمی ادارے نے تعطل کے خاتمے کے لئے وینزویلا کے صدر اورحزب اختلاف کے رہنماکے درمیان بات چیت میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔