کانگو میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، 72 ہلاک
افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے مشرق میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دارالحکومت کنشاسا میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایک ہفتے کے اندر اندر اس وائرس کے 106 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اسی دوران اس خطرناک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی اب 72 ہو گئی ہے۔ اس مرض سے ایک ہفتے میں اس قدر زیادہ افراد پہلے کبھی متاثر نہیں ہوئے تھے۔ مارچ کے اواخر سے ایسے مریضوں کی تعداد میں50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کی مجموعی تعداد اب 1 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ ہزار ہو گئی ہے۔