کوروناوائرس قدرتی طور پر پیدا ہوا ہے:عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ کورونا وائرس کو چین کی ایک لیبارٹری میں تیار کیا گیا ایک بار پھر کہا ہے کہ یہ وائرس قدرتی طور پر پیدا ہوا ہے۔جنیوا میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ مچل ریان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کورونا وائرس قدرتی طور پر پیدا ہوا ہے۔ادھر ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اڈھانوم نے کہا ہے کہ ہمیں وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے کیونکہ دنیا کے پاس اس معاملے پر بحث کیلئے بہت وقت ہے۔