پاکستان ہاکی فیڈریشن اور جونیئر ٹیم مینجمنٹ نے جونیئر کھلاڑیوں کیلئے ایکسرسائز چیلنج اتوار کو کروانے کا اعلان کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور جونیئر ٹیم مینجمنٹ نے جونیئر کھلاڑیوں کیلئے ایکسرسائز چیلنج اتوار کو کروانے کا اعلان کر دیا، جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش پرائز بھی دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وبائی مرض کروناوائرس کے باعث گھروں سے محصور جونیئر کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کیلئے جونیئر ٹیم مینجمنٹ نے ایکسرسائز چیلنج کا اعلان کر دیا۔ ہیڈ کوچ دانش کلیم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ سے خصوصی اجازت کے بعد جونیئر کھلاڑیوں کے لیے ایکسرسائز چیلنج کا اعلان کیا گیا ہے. جیتنے والے کھلاڑی کو پانچ اور رنراپ کو تین ہزار کیش پرائز بھی دیا جائے گا۔ چیلنج کو دانش کلیم سمیت محمد عمران، رانا ظہیر، مدثر احمد، زاہد افضل اور ابوزر امرا کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کامیاب ہونے والوں کا اعلان کرینگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیلنج تین ایکسرسائز پر مشتمل ہو گا اور جو کھلاڑی دو روز کے دوران اپنی بہترین کوشش کو آن لائن جونیئر ٹیم مینجمنٹ دیکھنے کے بعد جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائیگا۔ چیلنجز ایکسرسائز کو کھلاڑیوں سے شئیر کر دیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ کھلاڑی چیلنج میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں. چیلنجز ایکسرسائزز کا ریکارڈ کھلاڑیوں کی کارکردگی رپورٹ میں بھی شامل کیا جائے گا۔