اگلے سال منعقد ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز کو مزید دو سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) اگلے سال منعقد ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز کو مزید دو سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ بیچ گیمز 2021 ءکی بجائے اب 2023ءمیں ہونگی۔ اس بات کا فیصلہ ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز (انوک) کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ نیشنل اولمپک کمیٹیز پر اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس گیمز کی وجہ سے بہت زیادہ پریشر ہے اور وہ ٹوکیو اولمپکس 2021ءاور بیچنگ میں 2022 ونٹر اولمپکس مقابلوں کے لیے اپنے کھلاڑیوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں امریکہ سے تعلق ممبران نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ 2023ءمیں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز کا پان امریکن گیمز کے انعقاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔