گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد مریض سامنے آئے: ظفر مرزا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ایس او پیز پر عمل کر کے ہی کیا جا سکتا ہے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات پر عمل کریں، ہدایات پر عمل نہ کرنے سے متوقع نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔
ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ویب سائٹ پر تمام ایس او پیز رکھے ہیں، ایس او پی اب اردو میں بھی فراہم ہو رہے ہیں۔ جہاں احتیاط کی ضرورت ہے اس کے لیے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک مصدقہ کیس 18 ہزار 114 ہیں، 1 ہزار 297 مریضوں کا اضافہ 24 گھنٹے میں ہوا ہے۔ سب سے زیادہ 9 ہزار 164 ٹیسٹ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہوئے۔